امریکی سینیٹر نے ایران جنگ پر بار بار موقف بدلنے والی ٹرمپ انتظامیہ کی قلعی کھول دی

Calender Icon ہفتہ 7 مارچ 2026

امریکا کے ڈیموکریٹک سینیٹر ایڈم شیف نے ایران جنگ کے معاملے پر بار بار موقف بدلنے والی ٹرمپ انتظامیہ کی قلعی کھول دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ویڈیو میں ایڈم شیف نے کہا کہ کیا ایران پر اس لیے حملہ کیا گیا کہ وہ سن دوہزار پینتیس میں اس پوزیشن پرآتا کہ ایرانی میزائل امریکا تک پہنچتے۔

سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے سابق سربراہ بولے ٹرمپ انتطامیہ نے یہ بھی کہا تھا کہ ایران کا نیوکلیئر پروگرام ختم کردیا گیا ہے مگر جنگ شروع ہونے سے پہلے موقف بدل دیا گیا اور کہا گیا کہ ایران دو ہفتے میں نیوکلئیر بم بنانےکی پوزیشن میں ہے، یہی نہیں ایک اہلکار کہتا ہے کہ ایران میں رجیم چینج ہدف ہے اور دوسرا کہتا ہے ایسا نہیں ہے۔