ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی صدر ٹرمپ کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ ہمت ہے تو امریکی جنگی جہازوں سے آبنائے ہرمز میں تیل بردار جہازوں کو سیکیورٹی دے کر دکھائیں۔
ٹرمپ نے منگل کو کہا تھا کہ ضرورت پڑی تو امریکی بحریہ آبنائے ہرمز کے ذریعے آئل ٹینکرز کو لے جانا شروع کر سکتی ہے۔
ایرانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم نے آبنائے ہرمز کو بند نہیں کیا ہے، آبنائے ہرمز سے اسرائیل اور امریکا کے بحری جہاز نہیں گزر سکتے۔
دوسری جانب امریکا کی آبنائے ہرمز کھولنے میں ناکامی کے بعد خام تیل کی قیمت 9 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔
برینٹ خام تیل 92 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 88 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔
اسی دوران قطری وزیرِ توانائی نے خبر دار کیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جنگ عالمی معیشت کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہے، خدشہ ہے کہ تیل پیدا کرنے والے خلیجی ممالک چند ہفتوں یا دنوں میں تیل کی پیداوار روک سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کشیدگی بڑھی تو چند ہفتوں میں تیل کی قیمت 150 ڈالر فی بیرل ہوسکتی ہے۔












ہفتہ 7 مارچ 2026 