بھارتی گلوکار بادشاہ مشکل میں پھنس گئے، مقدمہ درج

Calender Icon ہفتہ 7 مارچ 2026

بھارت کے معروف گلوکار بادشاہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکار کے خلاف مقدمہ ریاست ہریانہ کے شہر پنچکولہ کے رہائشیوں کی جانب سے درج کرایا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں گلوکار کی نئی میوزک ویڈیو ’تاتیری‘ریلیز کی گئی ہے جس پر تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔

کیا لائیو کانسرٹ کے دوران بادشاہ اسٹیج سے گِرے؟ وائرل ویڈیو پر گلوکار کا ردعمل
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شہر پنچکولہ کے رہائشیوں نے گانے کے الفاظ اور اس کی فلم بندی پر اعتراض اٹھایا ہے۔

گلوکار کے خلاف مقدمہ سائبر کرائم پولیس اسٹیشن میں بے حیائی سے متعلق ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔