پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مشکلات کا پہاڑ کھڑا کرے گا: مزمل اسلم

Calender Icon ہفتہ 7 مارچ 2026

پشاور(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر وفاقی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مشکلات کا پہاڑ کھڑا کرے گا، ملک میں پہلے ہی 45 فیصد غربت اور 21 سال کی بلند ترین بے روزگاری ہے۔

انہوں نے کہا ابھی عالمی مارکیٹ میں تیل قیمت 80 ڈالر فی بیرل پرہے، انہوں نے سوال کیا اگر عالمی مارکیٹ میں فی بیرل تیل 120 ڈالرپر چلا گیا تو کیا حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیوں میں 500 روپے کااضافہ کرے گی؟

یاد رہے کہ حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں فی لٹر 55 روپے اضافے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 321روپے 17پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 335 روپے 86 پیسے فی لٹر ہوگئی۔