کراچی: لیاری میں کارروائی، منشیات فروش گروہ کے 2 اہم کارندے گرفتار

Calender Icon اتوار 8 مارچ 2026

کراچی میں لیاری گینگ وار کے بھتا خوروں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔

ایس آئی یو حکام کے مطابق کارروائی میں بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کے 2 اہم کارندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایس ایس پی ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے بڑی مقدار میں ویڈ برآمد ہوئی ہے اور ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب ماڑی پور مچھر کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا جس کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔