دبئی، فضائی کارروائی کے دوران مبلہ گرنے سے ایک پاکستانی جاں بحق

Calender Icon اتوار 8 مارچ 2026

اماراتی حکام نے تصدیق کی ہے کہ دبئی کے علاقہ البرشا میں ہفتے کی شام جاں بحق ہونے والا شخص پاکستانی تھا۔

اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی ڈرائیور میسج ملنے کے باوجود گاڑی میں موجود رہا۔

حکام نے شہریون کو خبردار کیا ہے کہ الرٹ میسجز کو سنجیدگی سے لیں، الرٹ میسج کے بعد کسی قریب عمارت میں پناہ لیں۔

قبل ازیں دبئی میڈیا آفس نے بتایا تھا کہ البرشا میں فضائی دفاعی کارروائی کے دوران مبلہ گرنے سے ایک گاڑی کو نقصان پہنچا تھا اور اس کے نتیجے میں ایشیائی ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں حالیہ حملوں میں 2 پاکستانیوں سمیت 4 افراد مارے جاچکے ہیں۔