وزیراعظم کا قومی ہاکی ٹیم کے لیے انعام کا اعلان

Calender Icon پیر 9 مارچ 2026

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت کرنے والی قومی ہاکی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے،

یہ اقدام نہ صرف ٹیم کی محنت اور کھیل کے لیے لگن کا اعتراف ہے بلکہ پاکستان میں ہاکی کے فروغ کیلئے بڑا اقدام ہے.

ورلڈ کپ کوالیفائر میں قومی ہاکی ٹیم کی شرکت نے ہاکی کے شائقین میں جوش اور ولولہ پیدا کیا ہے اور یہ انعام ان کی ثابت قدمی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔