اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا ہے جب کہ شرح سود 10.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پیر کے روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ تین ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
The Monetary Policy Committee has decided to keep the policy rate unchanged at 10.5 percent in its meeting held on March 9, 2026.
— SBP (@StateBank_Pak) March 9, 2026
مرکزی بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں پالیسی ریٹ 10.50 فیصد پر برقرار رکھنے کی منظوری دی گئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ فیصلہ معاشی صورت حال، مہنگائی کے رجحان اور مالیاتی استحکام کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔












پیر 9 مارچ 2026 