مہنگائی کا آئم بم، بغیر مشورہ پیٹرولیم قیمتیں بڑھائی گئیں، فاروق ستار

Calender Icon پیر 9 مارچ 2026

اسلام آباد(نیوزڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ حکومت نے مشورہ کیے بغیر پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ کیا، یہ مہنگائی کا ایٹم بم ہے۔

پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھی نہیں اور پاکستان میں پہلے بڑھا دی گئیں، مہنگائی نے لوگوں کی کمر توڑ دی ہے۔

انھوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر انتہائی تشویش ہے، مہنگائی کی وجہ سے خود کشی اور جرائم کی شرح میں اضافہ ہوگا۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافہ ہو رہا تھا تو اتفاق رائے ضروری تھا، تینوں جماعتیں حکومت میں آکر پیٹرولیم لیوی کو بڑھا دیتی ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ عید کے بعد منظر نامہ دیکھ رہے ہیں کہ سب ٹھاٹھ پڑا رہ جائے گا، لوگوں کے اوپر بوجھ نہ ڈالیں، اشرافیہ پر بوجھ ڈالیں۔ لوگوں کو کہیں کہ آئندہ الیکشن سادگی سے لڑیں۔