چین کی ایرو اسپیس ڈیولپمنٹ انڈسٹری انویسٹمنٹ گروپ نے پاکستان میں 5 سے 10 ارب ڈالر تک سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
چینی وفد نے وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ سے ملاقات میں سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادل خیال کیا۔
چینی وفد نے پاکستان میں معدنیات، جدید ٹیکنالوجی اور صنعتی ترقی کے شعبوں میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا ۔
وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے کمپنی وفد کو سرمایہ کاری سہولیات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاروں کی سہولت اور کاروبار میں آسانی کے لیے ریگولیٹری اصلاحات جاری ہیں اور سرمایہ کاروں کو خصوصی اقتصادی زونز میں ٹیکس مراعات اور مشینری کی درآمد پر سیلز ٹیکس استثنی کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔
ایس آئی ایف سی کی موثر حکمتِ عملی سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور صنعتی پیش رفت کو مزید تقویت مل رہی ہے۔












منگل 10 مارچ 2026 