اسلام آباد (نیوز ڈیسک) 23 مارچ یومِ پاکستان کے موقع پر قراردادِ پاکستان کی تاریخی جدوجہد اور اس کے پس منظر کو اجاگر کرنے کے لیے ایک خصوصی ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔
23 مارچ 1940 کو پیش کی جانے والی Lahore Resolution برصغیر کے مسلمانوں کی آزادی اور ایک علیحدہ وطن کے قیام کے خواب کی بنیاد بنی، جس کے نتیجے میں بعد ازاں پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔
جاری کیے گئے ٹیزر میں اس تاریخی عزم اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے اور قوم کو یاد دلایا گیا ہے کہ پاکستان قراردادِ پاکستان کے اس عظیم عہد اور جدوجہد کا ثمر ہے۔
ٹیزر میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ یومِ پاکستان ہمیں اپنی تاریخ، قومی یکجہتی اور قربانیوں کو یاد رکھنے کے ساتھ ساتھ ملک کی ترقی، استحکام اور قومی اتحاد کے لیے اپنے عہد کی تجدید کا پیغام دیتا ہے۔
ماہرین کے مطابق 23 مارچ صرف ایک تاریخی دن ہی نہیں بلکہ یہ اس عزم کی علامت بھی ہے جس نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک آزاد ریاست کے قیام کے لیے متحد کیا۔












منگل 10 مارچ 2026 