امریکہ نے افغانستان کو ”اسٹیٹ اسپانسر آف رانگ فل ڈیٹینشن” قرار دے دیا

Calender Icon منگل 10 مارچ 2026

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکہ نے افغان طالبان رجیم کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے افغانستان کو “اسٹیٹ اسپانسر آف رانگ فل ڈیٹینشن” قرار دے دیا ہے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے جاری بیان میں کہا کہ آج میں افغانستان کو ناجائز طور پر لوگوں کو حراست میں رکھنے والی ریاست قرار دے رہا ہوں۔ مارکوروبیو نے کہا کہ طالبان بدستور پالیسی میں رعایتیں حاصل کرنے کیلئے دہشت گردانہ طریقے استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاافغان طالبان اس طرح کے ہتھکنڈوں سے عالمی دباؤ کو مزید بڑھا رہے ہیں اور یہ کسی صورت کامیاب نہیں ہوں گے۔ امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ طالبان کو چاہیے کہ وہ ڈینس کوائل اور محمود حبیبی سمیت افغانستان میں ناحق قید تمام امریکی شہریوں کو فوری طور پر رہا کریں۔