پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء میں بھارت کی جیت پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل کے حوالے سے اپنے ویڈیو بیان میں شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ بھارت اس ٹائٹل کا مکمل حق دار تھا کیونکہ اس کی ٹیم کا کمبینیشن بہترین تھا اور بینچ پر موجود کھلاڑی بھی پلیئنگ الیون جتنے مضبوط تھے۔
Shahid Afridi said:
“India deserved to win. 🇮🇳🏆 The Indian team played like true champions throughout the entire tournament.” 👏🔥#INDvsNZ pic.twitter.com/Hszi3wMiig— Khan (@ccricket713) March 9, 2026
ان کا کہنا ہے کہ مضبوط بینچ کسی بھی بڑی ٹیم کی کامیابی کی بنیاد ہوتی ہے۔
شاہد آفریدی نے سنجو سیمسن کی بیٹنگ کو ذمے دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے موقع ملنے پر بہترین کارکردگی دکھائی۔
آفریدی نے ابھیشک شرما اور ایشان کشن کی کارکردگی کو بھی سراہا جبکہ جسپریت بمراہ کو بھارتی بولنگ کا ستون قرار دیا۔
دوسری جانب پاکستان کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ بھارت کی جیت حیران کن نہیں کیونکہ ٹیم کے کھلاڑی بڑے مقابلوں کے فائنلز کھیلنے کے عادی ہو چکے ہیں، تسلسل اور ٹیم میں استحکام بھارت کی کامیابی کی اہم وجہ ہے جبکہ پاکستان میں بار بار تبدیلیاں مسائل پیدا کرتی رہی ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت نے فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کی اور 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے، جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 159 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
بھارت نے اس کامیابی کے ساتھ مسلسل دوسری مرتبہ ٹی20 ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔












منگل 10 مارچ 2026 