برطانیہ(ویب ڈیسک) لبرل ڈیموکریٹس پارٹی کے رہنما سر ایڈ ڈیوی نے وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر سے مطالبہ کیا ہے کہ ایران میں جاری جنگ کے باعث شاہ چارلس سوم کے امریکا کے سرکاری دورے کو منسوخ کر دیا جائے۔
واضح رہے کہ شاہ چارلس سوم اگلے ماہ امریکا کا دورہ کرنے والے ہیں جہاں وہ ملک کی آزادی کے 250 سال مکمل ہونے کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ تاہم واشنگٹن اور لندن کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد شاہ چارلس سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ اپنا دورہ مؤخر کر دیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بار بار وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے کیونکہ برطانیہ نے امریکا کو ایران پر ابتدائی حملوں کے لیے اپنے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی۔
نئی سیاسی صورتحال کے مطابق وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ وہ عراق جنگ سے ہونے والی غلطیوں سے سبق سیکھ رہے ہیں۔ لبرل ڈیموکریٹس کے رہنما سر ایڈ ڈیوی نے اتوار کے روز کہا کہ وزیر اعظم کو شاہ چارلس کو مشورہ دینا چاہیے کہ اپریل میں طے شدہ امریکا کا سرکاری دورہ منسوخ کر دیا جائے۔
انھوں نے کہا کیونکہ ایک ہفتے سے زائد عرصے سے جاری اس جنگ کو وہ غیر قانونی قرار دیتے ہیں، جس کے نتیجے میں مشرق وسطیٰ میں جوابی فضائی حملے بھی ہو رہے ہیں۔












منگل 10 مارچ 2026 