نیویارک (ویب ڈیسک)طالبان رجیم کی سرپرستی میں پروان چڑھتی دہشتگردی خطے کے امن و استحکام کیلئے سنگین خطرہ افغانستان میں دہشتگردوں کی موجودگی اور پشت پناہی کے باعث طالبان رجیم پرعالمی دباو میں اضافہ اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فوکونگ نے طالبان رجیم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ؛افغانستان میں فتنہ الخوارج ، ای ٹی آئی ایم، داعش اور دیگر دہشتگرد تنظیمیں سرگرم ہیں افغانستان میں موجود دہشتگرد تنظیمیں افغانستان کے پڑوسی ممالک کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔ افغانستان میں چینی شہریوں پر بھی حملے ہوئے جس سے متعدد ہلاکتیں ہوئیں، چین افغانستان سے ہونے والی ہر قسم کی دہشتگردی کی سخت اور بھرپور مذمت کرتا ہے ، فو کونگافغان طالبان پر زور دیتے ہیں کہ وہ دہشتگردی کے سنگین خطرات کو تسلیم کریں۔افغان طالبان افغانستان کی سرزمین سے سرگرم تمام دہشت گرد عناصر کا مکمل خاتمہ کریں، عالمی ماہرین کے مطابق؛بھارت اور افغانستان کاگٹھ جوڑ خطے کے امن کیلئے سنگین چیلنج ہے افغان طالبان رجیم کی سرپرستی میں افغانستان دہشتگردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے، عالمی ماہریندنیا بھر سے اٹھنے والے آوازیں پاکستان کے موقف کی تائید ہیں کہ افغان طالبان دہشتگردوں کی پشت پناہی میں ملوث ہیں۔
فوکونگا
بھارت، افغانستان گٹھ جوڑ خطے کے امن کیلئے سنگین چیلنج ہے، فوکونگا
منگل 10 مارچ 2026












