مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، فیفا کا فٹبال ورلڈکپ سے متعلق بڑا اعلان

Calender Icon بدھ 11 مارچ 2026

امریکا اور اسرائیل کی ایران کی جنگ کے باعث مشرق وسطیٰ میں کشیدگی جاری ہے تاہم فیفا نے فٹبال ورلڈکپ ملتوی نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

فیفا حکام نے یقین ظاہر کیا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی سے رواں برس شیڈول فٹبال ورلڈکپ ملتوی نہیں ہوگا۔

چیف آپریٹنگ آفیسر ہیمو شرگی نے کہا کہ میچز شیڈول کے مطابق ہی منعقد ہوں گے، اتنے بڑے ٹورنامنٹ کو ملتوی کرنا ممکن ہی نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فیفا کو امید ہے کہ وقت آنے تک صورتحال بہتر ہو جائے گی اور وہ تمام ٹیمیں ٹورنامنٹ میں حصہ لے سکیں گی جنھوں نے کوالیفائی کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیفا اس وقت خطے کی صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے، حکام عالمی و مقامی آفیشلز کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

یاد رہے کہ ایران کی ٹیم ورلڈکپ کے گروپ جی میں مصر، نیوزی لینڈ اور بیلجیئم کے ساتھ موجود ہے، اس کے 2 میچز لاس اینجلس اور ایک سیاٹل میں شیڈول ہے۔