کراچی:سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے سیرین ایئر کے فضائی آپریشنز کو معطل کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، سیرین ایئر کے پاس ایک بھی قابل پرواز طیارہ نہ ہونے کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا۔
سی اے اے نے سیرین ایئر کو ایئر آپریٹر سرٹیفکیٹ (AOC) واپس کرنے کا حکم دیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سیرین ایئر فضائی آپریشنز کے لیے قواعد و ضوابط پر عمل درآمد میں ناکام رہی ہے۔
سیرین ایئر کی انتظامیہ نے بتایا کہ ان کا ایک طیارہ سعودی عرب میں پرندے سے ٹکرانے کی وجہ سے گراؤنڈ ہو گیا ہے۔ انتظامیہ نے سی اے اے سے درخواست کی ہے کہ سعودی عرب میں پھنسے ہوئے مسافروں کو واپس لانے کے لیے خصوصی اجازت دی جائے۔