پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ میں پیپر لیس ورکنگ اپنانے کا فیصلہ

Calender Icon بدھ 11 مارچ 2026

لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب میں پیپر لیس ورکنگ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں تمام نئی خریداری بند کردی گئی، صرف ناگزیر ضروریات کے لیے محدود خریداری کی اجازت ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق جون 2026ء تک نئی سرکاری گاڑیوں کی خریداری پر عائد پابندی کو سخت سے نافذ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ میں پیپر لیس ورکنگ اپنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ساتھ ہی غیر ملکی وفود کے سوا سرکاری عشائیوں اور افطار ڈنرز کے انعقاد پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق اسمبلی سیشن کے دوران ضرورت کے مطابق ان اقدامات میں مناسب تبدیلی کی جائے گی، پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کا 80 فیصد عملہ گھر سے ورچوئل ڈیوٹی سر انجام دے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ضرورت پڑنے پر گھر سے کام کرنے والے ملازمین کو ایک گھنٹے کے نوٹس پر دفتر طلب کیا جا سکے گا۔