پاکستان، بیرونی قرضوں کے بوجھ میں مزید 1458 ارب کا اضافہ

Calender Icon بدھ 11 مارچ 2026

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان پر قرضوں کے بوجھ میں مزید اضافہ ہو گیاہے، پاکستان نے رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں ایک ہزار 458 ارب روپے کا نیا بیرونی قرض لے لیا، یہ قرض گذشتہ مال سال کی نسبت 12.7 فیصد زیادہ ہے، نئے قرض، رول اوور، آئی ایم ایف کی قسط سمیت مجموعی طور پر پاکستان کو 2 ہزار 857 ارب روپے ملے۔

دستاویز کے مطابق جولائی تا جنوری 5 ارب 17 کروڑ ڈالرکا نیا قرض لیا گیا، سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر، چین نے 1 ارب ڈالر قرض رول اوور بھی کیا، آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو 1 ارب ڈالر کی قسط بھی حاصل ہوئی ، عالمی اداروں نے 7 ماہ میں 2 ارب 12 کروڑ ڈالر فراہم کیے۔جولائی تا جنوری 2026 اے ڈی بی نے 62 کروڑ 45 لاکھ ڈالرفراہم کیے ، اس دوران عالمی بینک نے پاکستان کو 60 کروڑ 80 لاکھ ڈالرقرض دیا ۔ سعودی عرب نے پاکستان کو 70 کروڑ 53 لاکھ ڈالر ، چین نے پاکستان کو 26 کروڑ 94 لاکھ ڈالر قرض دیا۔

نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کے تحت 1 ارب 48 کروڑ ڈالر قرض حاصل کیا گیا، اس دوران آئی ایم ایف سے 20 کروڑ 95 لاکھ ڈالر حاصل ہوئے، آئی ایم ایف سے توسیع فنڈز سہولت کے تحت ملنے والے فنڈز علاوہ ہیں، پاکستان نے 7 ماہ میں بجٹ اسپورٹ کیلئے 51 کروڑ 87 لاکھ ڈالر حاصل کیے۔نان پراجیکٹ ایڈ 92 کروڑ، پراجیکٹ ایڈ کی مد میں 53 کروڑ 62 لاکھ ڈالر ملے ۔ رواں مالی سال نئے قرض، رول اوورز کی مد میں 25 ارب ڈالر ملنے کا تخمینہ ہے، متحدہ عرب امارات کی جانب سے 2 ارب ڈالر رول اوور ہونا ابھی باقی ہے۔