اسلام آباد(نیوزڈیسک)مرکزی سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی ندیم افضل چن کی جانب سے سویٹ ہوم کے بچوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کی تقریب سے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، جناب ندیم افضل چن اورسربراہ پاکستان سویٹ ہوم جناب زمرد خان کا خطاب۔ زندگی میں کچھ واقعات ایسے ہوتے ہیں جو معجزہ کہلاتے ہیں اور سویٹ ہوم ان میں سے ایک ہے۔ راجہ پرویز اشرف ہماری خوش نصیبی ہے کہ ہم سویٹ ہوم کے ذریعے انسان دوستی کے گہرے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔ راجہ پرویز اشرف خواہش ہے کہ ملک میں کئی زمرد خان پیدا ہوں جو بے سہارا بچوں کا ہاتھ تھام کر انہیں روشن مسقبل کی نوید دیں۔ راجہ پرویز اشرف سویٹ ہوم کے بچوں کو ہر میدان میں آگے بڑھتا دیکھ کر انتہائی خوشی ہوتی ہے۔ ندیم افضل چن یہ اللہ تعالی کا کرم ہے کہ ہم اس کارِ خیر سے وابستہ ہیں۔ ندیم افضل چن بے سہارا بچوں کیلئے معاشرے کے مخیر حضرات کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ ندیم افضل چن سویٹ ہوم کا وجود اور سویٹ ہوم کے بچوں اور بچیوں کی دیکھ بھال کی ذمہُ داری اللہ تعالی کا احسانِ عظیم ہے۔ زمرد خان یہ اللہ کا کرم ہے کہ ہم اس وقت انسانی خدمت کے دس اداروں کو کامیابی سے چلا رہے ہیں۔ زمرد خان سویٹ ہوم کی کامیابیوں میں سیاسی، عسکری، سماجی اور کاروباری شخصیات کا ہمیشہ اہم کردار رہا ہے۔ زمرد خان تقریب میں گورنر خیبر پختون خواہ فیصل کریم کنڈی، گورنر گلگت بلتستان مہدی شاہ، سابق چیرمین سینٹ سید نیر بخاری، سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ، شہلا رضا نے بھی شرکت کی۔
سویٹ ہوم ایک معجزہ ،مخیر حضرات کو بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،پرویز اشرف
بدھ 11 مارچ 2026












