پنجاب، غیرقانونی اسلحہ سرنڈر ایکٹ 2026منظور، سی سی ڈی ایکٹو

Calender Icon بدھ 11 مارچ 2026

لاہور (نیوزڈیسک)وزیراعلی پنجاب نے غیرقانوی اسلحہ کےخاتمے کی ذمہ داری بھی سی سی ڈی کوسونپ دی جبکہ اسلحہ کی نمائش اورغیرقانونی استعمال کےسدباب کیلئےجامع ایکٹ تیارکرلیا گیا۔وزیراعلی مریم نوازنے پنجاب غیرقانونی اسلحہ سرنڈر ایکٹ دوہزارچھبیس کی منظوری دیدی۔پنجاب غیرقانونی اسلحہ سرنڈرایکٹ میں ہرقسم کےغیرقانونی اسلحہ کےخاتمےکی شقیں شامل ہیں ۔نایاب اسلحہ گھر میں آویزاں کرنے کیلئے بھی خصوصی اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔

نئے ایکٹ کے نفاذ کے بعدغیرقانونی اسلحہ سی سی ڈی کو جمع کرانا ہو گا لائسنس یافتہ اسلحہ بردار شہری کو بھی اسلحہ رکھنے کی معقول وجہ بیان کرنا ہوگی،ایکٹ کے تحت مقررہ مدت میں غیرقانونی اسلحہ جمع نہ کرانے پرسخت سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔