اسرائیلی فورسز کی زیرحراست فلوٹیلا کارکنان کے ساتھ بدسلوکی ، عالمی سطح پر شدید ردِعمل

Calender Icon ہفتہ 4 اکتوبر 2025

اسرائیل  سے ترکیہ پہنچنے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کارکنان کے ہوشربا انکشافات ، اسرائیلی فورسز کی حراست میں اذیت ناک حالات کی تفصیلات بیان کر دیں،،  ترک کارکن ایمرے جان پولات نے ایک ویڈیو بیان میں بتایا انہیں 32 گھنٹے تک دواؤں سے محروم رکھا گیا، انتہائی کم خوراک دی گئی اور مسلح گارڈز اور کتوں کے ذریعے بار بار جگا کر نیند سے محرومی کا نشانہ بنایا گیا۔ترک ٹی وی کے مطابق قیدیوں کو بھوکا پیاسا رکھا گیا، بعض کو بیت الخلا کا پانی پینے پر مجبور کیا گیااور سخت گرمی میں اذیت ناک ماحول میں رکھا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ قید خانے کی دیواروں پر 2019 سے فلسطینی بچوں کے نام اور دعائیں درج تھیں، جو ان کے لیے ایک جذباتی تجربہ تھا،کارکنان کے مطابق اسرائیلی فوج نے خاص طور پر سویڈن سماجی کارکن گریٹا تھمبرگ کو  توہین آمیز سلوک کا نشانہ بنایا