جوا ایپ کیس، رجب بٹ و دیگر کی ضمانت میں 17 مارچ تک توسیع

Calender Icon جمعرات 12 مارچ 2026

لاہور (نیوزڈیسک) سیشن کورٹ نے جوا ایپ کی غیرقانونی پروموشن کے مقدمہ میں یوٹیوبر رجب بٹ ، ندیم نانی والا سمیت دیگر کی عبوری ضمانت کی درخواستوں میں 17 مارچ تک توسیع کردی۔

ایڈیشنل سشین جج منصور قریشی نے عبوری ضمانت پر سماعت کی ۔ دوران سماعت ملزمان عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پرعدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ ملزمان کے خلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ این سی سی آئی اے نےمقدمےکی تفتیش کی رپورٹ عدالت پیش کردی ۔

تفتیشی افسر نےعدالت کو بتایا کہ یوٹیوبر رجب بٹ کا موبائل فون فرانزک کے لیے بھیجا گیا ۔ بس رپورٹ کا انتظار ہے مہلت دی جائے ۔ ندیم مبارک نانی والا نہ مقدمے میں نامزد ہے۔ نا نوٹس کیا عدالت نے عبوری ضمانت کی درخواستوں میں سترہ مارچ تک توسیع کردی۔