تہران: (ویب ڈیسک) ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ شہید ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی اہلیہ زندہ ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب نے منصورہ خجستہ باقرزادہ سے منسوب خبر کی تصدیق کر دی ہے۔
یاد رہے کہ 28 دسمبر کو امریکا اور اسرائیل نے مشترکہ حملہ کرکے ایران کو نشانہ بنایا تھا، جس کے بارے میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ آیت اللّٰہ علی خامنہ ای اپنے اہلِ خانہ اور دیگر افراد کے ساتھ شہید ہوگئے ہیں۔
اس کے بعد یہ اطلاع بھی گردش میں آئی تھی کہ ان کی اہلیہ منصور خجست باقرزاد بھی اس حملے میں شہید ہوگئی ہیں۔
تاہم اب ایرانی میڈیا نے ان خبروں کی تردید کردی، ایرانی ٹی وی کے مطابق سپریم لیڈر کی اہلیہ منصور خجست باقرزاد امریکی حملے میں شہید نہیں ہوئیں بلکہ شدید زخمی ہوئی تھیں۔












جمعرات 12 مارچ 2026 