کراچی(نیوز ڈیسک) شہر قائد میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔
حادثہ سوک سینٹر کے قریب ہوا، حادثے کے بعد مشتعل افراد نے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، ٹینکر میں آتشزدگی کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی بھی آگئی۔
پولیس حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی، ورثاء کی تلاش شروع کر دی گئی ہے، واٹر ٹینکر کے ڈرائیور کے خلاف بھی کارروئی کی جارہی ہے۔












جمعہ 13 مارچ 2026 