لکی مروت میں دھماکا، ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکار شہید

Calender Icon جمعہ 13 مارچ 2026

خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس گاڑی کے قریب زوردار دھماکا ہوا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق پیٹرولنگ کے دوران پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے میں ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

ترجمان پولیس کے مطابق شہداء میں ایس ایچ او صدر اعظم، کانسٹیبل شاہ بہرام، کانسٹیبل شاہ خالد شہداء میں شامل ہیں۔ دیگر شہداء کی شناخت کانسٹیبل حاجی محمد، گل زادہ، سخی زادہ کےنام سے ہوئی۔ دھماکے میں کانسٹیبل انصاف الدین زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں 5 خوارج ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شروع کیا گیا تھا جس میں پولیس،سی ٹی ڈی اور مقامی امن کمیٹی نے مشترکہ کارروائی کی۔