نہال ہاشمی نے نئے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

Calender Icon جمعہ 13 مارچ 2026

کراچی (نیوزڈیسک)نہال ہاشمی نے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ ظفر احمد راجپوت نے ان سے حلف لیا۔

گورنر سندھ کی تقریب حلف برداری میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، ضیا لنجار، ناصر شاہ اور ذوالفقار شاہ نے شرکت کی۔

تقریب میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، مسلم لیگ ن سندھ کے صدر بشیر میمن، علی اکبر گجر سمیت مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما اور کارکنان بھی شریک ہوئے۔

خیال رہے کہ نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ گزشتہ روز کیا گیا تھا، صدر مملکت آصف زرداری نے ان کی تعیناتی کی منظوری دی تھی۔

وزیر اعظم شہباز شریف سے نامزد گورنر نہال ہاشمی نے گزشتہ روز ملاقات بھی کی تھی، وزیر اعظم نے انہیں گورنر سندھ تعیناتی پر مبارکباد دی تھی۔