کراچی (نیوزدیسک )نو منتخب گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ شرارت کی سیاست نہیں کریں گے، نواز شریف نے ادنیٰ کارکن کو یہ مقام دیا ہے۔
نہال ہاشمی نے حلف برداری کے بعد مزار قائدپر حاضری دی، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں نہال ہاشمی نے کہا کہ سندھ کی ترقی اور خوشحالی کےلیےکام کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ جتنے بھی وفاقی ادارے ہیں وہ فعال ہوکر سندھ کی ترقی کے لیے کام کریں گے، ہم مل بیٹھ کر سیاست کریں گے، شرارت کی سیاست نہیں کریں گے۔
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرنے آئے ہیں، جن کی بدولت ہم آج آزاد ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور ذوالفقار علی بھٹو کی دور اندیشی کی وجہ سے سر اٹھا کر چلتے ہیں، ن لیگی سربراہ نے ادنیٰ کارکن کو یہ مقام دیا ہے۔
نہال ہاشمی نے یہ بھی کہا کہ دنیا میں 2 لوگ مقبول ہیں، ایک وزیراعظم اور دوسرا سپہ سالار۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت لیپ ٹاپ اسکیم کا دائرہ وسیع کریں گے، ہم سندھ میں بڑے پیمانے لیپ ٹاپ دے چکےہیں۔
انہوں نے کہا کہ کامران ٹیسوری سے میری فون پر بات بھی ہوئی تھی، میرے آنے سے پہلے گورنر ہاؤس میں تمام پروگرام ختم کر دیے تھے۔












جمعہ 13 مارچ 2026 