اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے نیشنل پریس کلب کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے نومنتخب صدر رزاق سیال کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ نیشنل پریس کلب کی نومنتخب کابینہ صحافتی اقدار کی پاسداری اور صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے دن رات محنت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ نومنتخب عہدیداران عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں بھی اپنا مؤثر کردار ادا کریں گے۔
عطاء اللہ تارڑ نے نیشنل پریس کلب کے دیگر نومنتخب عہدیداران کو بھی مبارکباد دی جن میں سینئر نائب صدر احتشام الحق، نائب صدور سحرش قریشی، عثمان خان اور بشیر چوہدری شامل ہیں۔
انہوں نے سیکریٹری فرقان راؤ کے علاوہ کابینہ کے ارکان عابد عباسی، شیراز گردیزی، عون شیرازی، جاوید بھاگٹ اور شکیلہ جلیل کو بھی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ان شاء اللہ سب مل کر صحافیوں کی فلاح و بہبود اور صحافتی برادری کے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ طور پر کام کریں گے۔












ہفتہ 14 مارچ 2026 