برسلز (نیوز ڈیسک)یورپی رہنماؤں نے روسی تیل کی خریداری پر عائد پابندیوں میں عارضی طور پر نرمی کے امریکی فیصلے پر تنقید کی ہے۔
امریکا کی جانب سے پابندیوں میں نرمی کے نتیجے میں دیگر ممالک کو وہ روسی تیل خریدنے کی اجازت ہو گی جو پہلے ہی سمندر میں جہازوں پر لدا ہوا ہے لیکن پابندیوں کی وجہ سے فروخت نہیں کیا جا سکا ہے۔
یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا نے امریکی فیصلے کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے یورپ کی سلامتی متاثر ہوتی ہے، پابندیوں میں نرمی سے یوکرین کے خلاف جنگ لڑنے کے لیے روسی وسائل میں اضافہ ہو گا۔
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ اس اقدام سے روس کو 10 ارب ڈالر کا فائدہ پہنچ سکتا ہے، یقینی طور پر اس سے امن میں مدد نہیں ملے گی۔
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکخواں کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش کا اعلان ’کسی بھی صورت‘ پابندیاں ہٹانے کا جواز نہیں بنتا۔
کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے کہا کہ کینیڈا کا موقف ہےروس پر پابندیاں برقرار رہنی چاہئیں۔












ہفتہ 14 مارچ 2026 