شوہر کی وجہ سے گھر میں جنات دوست ماحول بن گیا ہے: ثناء عسکری کا انکشاف

Calender Icon ہفتہ 14 مارچ 2026

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ ثناء عسکری نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے شوہر منہاج علی عسکری کے ہارر کنٹینٹ کی وجہ سے ان کے گھر میں جنات والا ماحول بن گیا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف امور پر بات چیت کی اور اسی دوران انہوں نے اپنی ذاتی زندگی سے جڑا ایک دلچسپ واقعہ بھی شیئر کیا۔

اداکارہ کے مطابق ان کے شوہر اداکار اور آر جے منہاج علی عسکری کو ہارر اور خوفناک کہانیوں میں خاص دلچسپی ہے، وہ اس وقت ڈراموں میں زیادہ متحرک نہیں بلکہ زیادہ تر توجہ یوٹیوب کے لیے کنٹینٹ بنانے پر دے رہے ہیں، اسی مقصد کے لیے انہوں نے اپنے گھر کے اندر ہی ایک اسٹوڈیو بھی قائم کر رکھا ہے جہاں وہ ہارر کہانیاں سناتے ہیں۔

ثناء عسکری نے بتایا کہ اب میرا بیٹا بھی بڑا ہو رہا ہے اور کبھی کبھار اپنے والد کے کام میں شامل ہو جاتا ہے، یہاں تک کہ وہ دونوں مل کر مجھے ڈرا بھی دیتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ چند ماہ قبل مجھے ایسا محسوس ہوا جیسے گھر کے اندر کسی نے مجھے منہاج کی آواز میں پکارا ہو، حالانکہ اس وقت منہاج وہاں موجود نہیں تھے، اس واقعے کے بعد میں نے منہاج سے درخواست کی کہ وہ ہارر کنٹینٹ بنانا کم کر دیں۔

اداکارہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ مسلسل خوفناک کہانیوں اور اس نوعیت کے ماحول کی وجہ سے ہمارے گھر میں جنات کے لیے دوستانہ ماحول بن گیا ہے۔