خورشید حسن خورشید، قائداعظم کے رفیق اور کشمیر کی سیاسی بیداری کے معمار

Calender Icon اتوار 15 مارچ 2026

خورشید حسن خورشید، قائداعظم کے رفیق اور کشمیر کی سیاسی بیداری کے معمار

خورشید حسن خورشید قائداعظم کے قریبی رفیق اور آزاد کشمیر میں سیاسی بیداری کے اہم معمار کے طور پر جانے جاتے ہیں

کے ایچ خورشید 9 جولائی 1924 کو سری نگر میں پیدا ہوئے

بطور طالب علم کے ایچ خورشید کشمیر کے نوجوانوں میں سیاسی بیداری اور تنظیمی سرگرمیوں میں فعال کردار ادا کرتے رہے

1942 میں جالندھر اجلاس کے دوران کے ایچ خورشید کی پہلی مرتبہ قائداعظم محمد علی جناح سے ملاقات ہوئی

1944 میں قائداعظم کے دورۂ کشمیر کے دوران کے ایچ خورشید کو دوبارہ قریب سے ملاقات کا موقع ملا

قائداعظم نے نوجوان خورشید کی ذہانت اور جذبہ خدمت دیکھ کر انہیں اپنا پرائیویٹ سیکریٹری مقرر کیا

1944 سے 1948 تک کے ایچ خورشید قائداعظم کے ساتھ رہے اور اہم ریاستی امور کو قریب سے دیکھا

قیام پاکستان کے بعد کے ایچ خورشید نے آزاد جموں و کشمیر میں سیاسی و ادارہ جاتی ترقی پر توجہ دی

1959 میں کے ایچ خورشید آزاد جموں و کشمیر کے صدر منتخب ہوئے اور 1964 تک منصب سنبھالا

مارچ 1988 میں انتقال کے بعد بھی کے ایچ خورشید کی خدمات اور نظریہ آزاد کشمیر کی تاریخ میں زندہ ہیں