کراچی: منگھوپیر میانوالی کالونی میں 2 افراد کو کچلنے والے آئل ٹینکر کے مالکان کی تلاش جاری

Calender Icon اتوار 15 مارچ 2026

کراچی کے علاقے منگھوپیر میانوالی کالونی کے قریب ٹینکر کی ٹکر سے 2 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعے میں دونوں آئل ٹینکرز نہیں ہٹائے جا سکے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکرز کے دونوں ڈرائیورز حادثے کے بعد فرار ہوگئے ہیں جبکہ ڈمپر کا ڈرائیور موجود ہے۔ ڈمپر کو تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے کہا کہ دونوں ٹینکرز سے ڈیزل خالی کیے بغیر نہیں ہٹا سکتے ہیں، جاں بحق دونوں افراد کے ورثاء میں سے کسی نے رابطہ نہیں کیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکر کے مالکان کو ڈھونڈ کر رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جاں بحق دونوں افراد کو کس گاڑی نے کچلا تحقیقات کر رہے ہیں۔