امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے تیل لینے والے ممالک اس راستے کی سیکیورٹی خود یقینی بنائیں۔
اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ امریکا ان ممالک کے ساتھ آبنائے ہرمز میں بحری گزرگاہ کے تحفظ کے لیے تعاون کرے گا، یہ ہمیشہ ٹیم ورک ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ سنا ہے ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای اب زندہ نہیں، مجتبیٰ خامنہ ای کی موت کی خبر افواہ ہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران تنازع ختم کرنے کے لیے ڈیل کرنا چاہتا ہے، ابھی تک ایران کی پیش کردہ شرائط اچھی نہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران ابھی تک ہماری شرائط قبول کرنے کے لیے تیار نہیں، امریکا نے ایران کو فوجی اور معاشی طور پر مکمل شکست دے دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ خارگ جزیرے کا زیادہ تر حصہ مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے لیکن شاید وہاں تفریح کے لیے چند بار اور حملہ کریں۔












اتوار 15 مارچ 2026 