لاہور:وزیر ریلوے کی ہدایت پر پاکستان ریلویز نے عید کے موقع پر 4 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ریلوے حکام کی جانب سے شیڈول بھی جاری کر دیا گیا۔
پہلی عید اسپیشل ٹرین 16 مارچ کو لاہور سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی اور دوسری عید اسپیشل ٹرین 17 مارچ کو کوئٹہ سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی۔
اسی طرح، تیسری عید اسپیشل ٹرین 17 مارچ کو کراچی سے پشاور کے لیے روانہ ہوگی جبکہ چوتھی عید اسپیشل ٹرین 18 مارچ کو کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔
عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ وزیر ریلوے کی ہدایت پر مسافروں کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے۔












اتوار 15 مارچ 2026 