وفاقی سیکریٹری اطلاعات اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر کی نیشنل پریس کلب کے نومتخب عہدیداران کو مبارکباد

Calender Icon اتوار 15 مارچ 2026

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات اشفاق احمد خلیل اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے نومنتخب صدر عبدالرزاق سیال، سینئر نائب صدر احتشام الحق، نائب صدور سحرش قریشی، عثمان خان اور بشیر چوہدری، سیکریٹری ڈاکٹر فرقان راؤ اور دیگر کابینہ ارکان عابد عباسی، شیراز گردیزی، عون شیرازی، جاوید بھاگٹ اور شکیلہ جلیل کو کامیابی پر نیک تمنائیں دیں۔

وفاقی سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ نیشنل پریس کلب صحافیوں کی مضبوط آواز ہے اور پیشہ ورانہ اقدار کے فروغ اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

پرنسپل انفارمیشن آفیسر نے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت صحافیوں کی فلاح و بہبود، پیشہ ورانہ بہتری اور آزاد و ذمہ دار صحافت کے فروغ کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔

دونوں عہدیداران نے نومنتخب قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔