تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میں پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ 2 کھلاڑی انجرڈ ہیں، شامل حسین اور حسین طلعت انجرڈ ہیں۔
فیصلہ کن ون ڈے میں پاکستان کی جانب سے غازی غوری اور سعد مسعود ڈیبیو کر رہے ہیں۔
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ ڈھاکا کے شیر بنگلا اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔
Pakistan's playing XI for the match today 🇵🇰
Ghazi Ghori and Saad Masood are making their ODI debut today 💫#BANvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/fGktsmtdeI
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 15, 2026
پاکستان ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، غازی غوری، محمد رضوان، سلمان علی آغا، عبدالصمد، سعد مسعود، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔
واضح رہے کہ تین میچوں کی ون ڈے سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔ پہلے ون ڈے میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو شکست دی تھی جبکہ دوسرے ون ڈے میں قومی ٹیم نے کامیابی حاصل کی تھی۔












اتوار 15 مارچ 2026 