انسانی سمگلنگ، بیرون ملک بھرتی سکینڈل: اداکارہ دیدار،شوہر ملوث

Calender Icon اتوار 15 مارچ 2026

اسلام آباد 🙁 نیوزدیسک) انسانی سمگلنگ اور بیرون ملک بھرتیوں کا سیکنڈل بے نقاب ہوگیا، سٹیج اداکارہ دیداراور شوہر ملوث نکلے۔

کارروائی ایف آئی اے اسلام آباد اور لاہور نے مشترکہ طور پر کی اور سیکنڈل میں ملوث سٹیج اداکارہ دیدار کے شوہر جہانزیب کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم کے 8 گارڈز کی جانب سے ایف آئی اے ٹیم کے ساتھ مزاحمت بھی کی گئی۔

ملزم کو لاہور سے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا، ملزم ایف آئی اے اسلام آباد زون کو کافی عرصہ سے مطلوب تھا جس نے اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون میں بھی اپنا آفس بنا رکھا تھا۔

دوسری جانب ذرائع نے مزید بتایا کہ سٹیج اداکارہ دیدار بھی مبینہ طور پر شوہر کے ساتھ دھندے میں ملوث ہے۔