یومِ پاکستان پر آزاد کشمیر کے لواحقینِ شہدا نے قوم کے نام اپنے پیغام میں شہدا کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
یومِ پاکستان کے موقع پر آزاد کشمیر کے لواحقینِ شہدا نے کہا کہ 23 مارچ یہ یاد دلاتا ہے کہ پاکستان عظیم قربانیوں کے نتیجے میں معرضِ وجود میں آیا اور یہ الحمدللہ پاکستان آج بھی محفوظ ہے کیونکہ اس کی بنیاد میں قوم کی دعائیں، حوصلہ اور شہدا کی لازوال قربانیاں شامل ہیں۔
لواحقین کا مزید کہنا یہ بھی تھا کہ ہم نے صبر کا عہد کیا ہے اور پاکستان کے ساتھ وفاداری نبھانے کا حلف اٹھا رکھا ہے اور سرزمینِ پاکستان کو قوم نے اپنی محبت، قربانیوں اور امیدوں سے مضبوط بنایا ہے، جو عظیم لوگ پاکستان پر نثار ہوئے، قوم ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان قوم کی امید ہے اور یہی ملک ایک روشن، محفوظ اور باوقار مستقبل کی نوید ہے۔












پیر 16 مارچ 2026 