بنگلادیش سے سیریز میں شکست پر شاہد آفریدی کا سلیکشن کمیٹی کی سرجری کا مطالبہ

Calender Icon پیر 16 مارچ 2026

سابق کپتان شاہد آفریدی نے بنگلادیش سے ون ڈے سیریز ہارنے کے بعد سلیکشن کمیٹی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ ورلڈ کپ کے بعد اس ناکامی پر سلیکشن کمیٹی پہ افسوس کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی کو یہ بھی نہیں معلوم کہ کون سے کھلاڑی کو کس فارمیٹ کا کپتان بنانا چاہیے۔

آفریدی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی کی کارکردگی کو بنیاد بناکر ٹیم میں سرجری کے نام پر ان سینئر کھلاڑیوں کو باہر بٹھا دیا گیا جن کی کارکردگی ون ڈے میں فارمیٹ میں اچھی تھی۔

انہوں نے کہا کہ نئے بچوں کو اچانک ٹیم میں لے آتے ہیں جنہوں نے چند فرسٹ کلاس میچز کھیلے ہوتے ہیں۔

شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ ہماری ڈومیسٹک کرکٹ اتنی اچھی نہیں رہی کہ وہاں سے آنے والے بچے پاکستان ٹیم میں جگہ بناسکیں۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ اگر سرجری کرنی ہے تو وہ ٹیم کی نہیں بلکہ سلیکشن کمیٹی کی ہونی چاہیے۔