یو اے ای: فجیرہ بندرگاہ پر ڈرون حملہ، تیل کی لوڈنگ معطل

Calender Icon پیر 16 مارچ 2026

متحدہ عرب امارات کی فجیرہ بندرگاہ پر ڈرون حملے کے بعد بندرگاہ پر تیل کی لوڈنگ عارضی طور پر معطل کر دی گئی۔

فجیرہ میڈیا آفس کے مطابق فجیرہ پیٹرولیم انڈسٹریل زون میں ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔

فجیرہ میڈیا آفس کے مطابق شہری دفاع کی ٹیمیں آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں جبکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ادھر خلیج میں بڑھتی کشیدگی کے دوران ابوظبی میں میزائل حملے کی زد میں آنے والی ایک گاڑی میں سوار فلسطینی شہری جاں بحق ہو گیا۔

دوسری جانب خومین میں امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایک بوائز اسکول کو نشانہ بنایا گیا، تاہم صوبے کے مرکزی گورنر نے بتایا ہے کہ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

علاوہ ازیں عرب میڈیا کے مطابق امریکی لڑاکا طیاروں نے چابہار کے قریب پہاڑی علاقے میں واقع فوجی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

حالیہ واقعات کے بعد خلیجی خطے میں سیکیورٹی صورتِ حال مزید کشیدہ ہو گئی ہے جبکہ توانائی کی ترسیل اور عالمی تیل منڈی پر بھی اس کے اثرات پڑنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔