امریکی صہیونی جارحیت کے مقابلے میں پاکستانی حکومت اور عوام نے یکجہتی اور حمایت کی: عباس عراقچی

Calender Icon پیر 16 مارچ 2026

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکی صہیونی جارحیت کے مقابلے میں پاکستانی حکومت اور عوام نے یکجہتی اور حمایت کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اردو میں جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، پاکستانی حکومت اور عوام نے ایرانی حکومت اور عوام سے یکجہتی اور حمایت کا بھرپور اظہار کیا۔

عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ پر کامل توکل کے ساتھ ایران کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اپنی حاکمیت اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے کھڑا ہے۔