تہران میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں جس کے بعد شہر میں فضائی دفاعی نظام کو فعال کر دیا گیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق دھماکوں کے بعد ایرانی حکام نے فوری طور پر فضائی دفاعی نظام حرکت میں لاتے ہوئے ممکنہ حملوں کو روکنے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ تہران میں کن مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے یا حملوں کی نوعیت کیا تھی۔
حکام کی جانب سے مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے جبکہ سیکیورٹی ادارے صورتِ حال کا جائزہ لے رہے ہیں۔












پیر 16 مارچ 2026 