فضائی حدود کی خلاف ورزی سے متعلق نام نہاد ترجمان طالبان حکومت کا بیان حقائق کے منافی ہے:وزارت اطلاعات

Calender Icon منگل 17 مارچ 2026

وزارت اطلاعات و نشریات نے نام نہاد ترجمان طالبان حکومت ذبیح اللہ مجاہد کی جانب افغانستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی سے متعلق جاری بیان کو حقائق کے منافی قرار دیا ہے جس کا مقصد عوامی رائے کو گمراہ کرنا ہے۔

16 مارچ کی شب پاکستان نے کابل اور ننگرہار میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی ان فوجی تنصیبات اور دہشت گردوں کے معاون انفراسٹرکچر کو درستگی سے نشانہ بنایا جن میں تکنیکی آلات اور اسلحہ و گولہ بارود کے ذخائر شامل تھے جو معصوم پاکستانی شہریوں کے خلاف استعمال کئے جا رہے تھے۔

حملے کے بعد ذخیرہ شدہ گولہ بارود کے دھماکے بھی ماسٹر ٹیرر پراکسی کے جھوٹے دعوے کی مکمل طور پر نفی کرتے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے اہداف کو انتہائی درستگی اور احتیاط سے نشانہ بنایا جاتا ہے تاکہ کسی قسم کا نقصان نہ ہو۔

حقائق کی اس غلط رپورٹنگ میں منشیات کی بحالی مرکز کے طور پر پیش کر کے جذبات ابھارنے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ اصل مقصد سرحد پار دہشت گردی کی غیر قانونی حمایت کو چھپانا ہے۔

ذبیح اللہ کا بیان جھوٹا اور گمراہ ہونے کے باعث مسترد کیا جاتا ہے۔