غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق مختلف اضلاع میں کارروائیوں میں غیر قانونی طر پر مقیم 15 افغان شہریوں سمیت 22 افراد گرفتار کر لیے گئے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ہمک ٹاؤن میں ویسٹریج، نیو ٹاؤن اور رتہ امرال میں سرچ اینڈ کومبنگ کارروائیاں کی گئیں۔
ذرائع کے مطابق کلر سیداں، واہ کینٹ اور ٹیکسلا میں مشترکہ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کیے گئے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی حساس مقامات پر مرحلہ وار اسکریننگ اور چیکنگ کا عمل جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق مری اور چکوال میں بھی رہائشی آبادیوں، بازاروں اور ہوٹلوں کی اسکریننگ و چیکنگ جاری ہے۔












منگل 17 مارچ 2026 