ابوظہبی اور دبئی میں ہائی الرٹ: میزائل خطرہ، شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت

Calender Icon منگل 17 مارچ 2026

ابوظہبی میں اماراتی حکام نے اعلان کیا ہے کہ ملک کا فضائی دفاعی نظام ممکنہ میزائل خطرے سے نمٹ رہا ہے اور اس سلسلے میں ہنگامی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

حکام کی جانب سے شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہوں اور جاری کردہ تمام سیکیورٹی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔

دوسری جانب دبئی میں بھی متعدد علاقوں میں الرٹ میسجز جاری کیے گئے ہیں، جہاں عوام کو گھروں کے اندر رہنے اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔

اماراتی حکام کے مطابق صورتِ حال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔