خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش، موسم سرد ہو گیا

Calender Icon منگل 17 مارچ 2026

خیبر پختون خوا میں آج مطلع ابر آلود ہے اور بعض علاقوں میں ہلکی بارش کے بعد موسم سرد ہو گیا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق صوبے کےمختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ عید تک صوبے کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا یہ سلسلہ جاری رہنےکا امکان ہے۔

کراچی میں موسم گرم و خشک

دوسری جانب محکمۂ موسمیات نے کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

 محکمۂ موسمیات کے مطابق  شہرِ قائد میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 23.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمۂ موسمیات نے مزید بتایا ہے کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں جنوب مغرب کی سمت سے 4 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے۔