یو اے ای: فجیرہ انڈسٹریل ایریا میں ڈرون حملہ، پیٹرولیم تنصیب میں آگ لگ گئی

Calender Icon منگل 17 مارچ 2026

اماراتی ریاست فجیرہ کے انڈسٹریل ایریا میں ڈرون حملے کے باعث پیٹرولیم تنصیب میں آگ لگ گئی۔

اماراتی حکام کے مطابق انڈسٹریل ایریا پر ڈرون حملے میں کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

حکام کا کہنا ہے کہ سول ڈیفنس کی ٹیمیں فوری طور پر حملے کی جگہ پہنچ گئیں۔

اماراتی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ انڈسٹریل ایریا میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے کارروائی جاری ہے۔

حکام نے عوام سے اپیل کی کہ وہ معلومات کے لیے مکمل طور پر سرکاری ذرائع پر انحصار کریں، افواہوں یا غیر تصدیق شدہ رپورٹس سے گریز کریں۔