ایران، امریکا حالیہ دنوں میں براہِ راست رابطے میں رہے، امریکی میڈیا

Calender Icon منگل 17 مارچ 2026

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اور امریکا حالیہ دنوں میں براہِ راست رابطے میں رہے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور وٹکوف کے درمیان براہ راست رابطے کا چینل دوبارہ فعال کیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنگ شروع ہونے کے بعد فریقین کے درمیان یہ پہلا براہ راست رابطہ ہے۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ نے رپورٹ کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وٹکوف سے آخری رابطہ جنگ شروع ہونے سے پہلے ہوا تھا۔