لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) نے مختلف محکموں کی آسامیوں کے تحریری نتائج کا اعلان کر دیا۔
پی پی ایس سی حکام کے مطابق ڈپٹی کمشنر آفس گجرات میں سٹینوگرافر کی 3 آسامیوں کے لیے ایک امیدوار انگلش ٹائپنگ اور پروفیشنسی ٹیسٹ کے لیے کامیاب قرار پایا ہے، جبکہ ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی میں سٹینوگرافر کی 18 آسامیوں کے لیے 8 امیدوار انگلش ٹائپنگ اور پروفیشنسی ٹیسٹ کے لیے کامیاب قرار پائے ہیں۔
کامیاب امیدواروں میں فاطمہ مختار، انم، محمد عثمان الدین، ریان احمد مغل، محمد حسنین علی خان، سیماب حنیف شامل ہیں۔
پنجاب ریونیو اتھارٹی، محکمہ خزانہ میں کمپیوٹر آپریٹر / سسٹم آپریٹر کی 42 آسامیوں کے لیے 187 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ہیں، کامیاب امیدواروں میں مقدس حما شبیر، زنیرا بی بی، عائشہ، ام حبیبہ، عائشہ صدیقہ، سدرا تل منتہیٰ شامل ہیں۔
اسی طرح پنجاب پولیس میں سب انسپیکٹر بہاولپور ریجن کی آسامیوں کے لیے 23 امیدوار حتمی طور پر کامیاب ہوئے، سب انسپیکٹر فیصل آباد ریجن کی آسامیوں کے لیے 30 امیدوار حتمی طور پر کامیاب ہوئے ہیں، جبکہ سب انسپیکٹر لاہور ریجن کی آسامیوں پر 29 امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار دیے گئے ہیں۔
علاوہ ازیں، تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کو انٹرویو کے لیے کال لیٹرز پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر جلد اپ لوڈ کیے جائیں گے اور امیدواروں کو SMS اور ای میل کے ذریعے بھی آگاہ کیا جائے گا۔
امیدواروں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ انٹرویو کے وقت اصل تعلیمی اسناد اور دیگر متعلقہ دستاویزات ہمراہ لائیں، تاہم کامیاب امیدواروں کی فہرستیں پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔
سیکرٹری پی پی ایس سی افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔












منگل 17 مارچ 2026 